ETV Bharat / state

Political Uncertainty In Pakistan پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرحدوں پرہائی الرٹ جاری - پاکستان کی موجودہ صورتحال

پاکستان میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فورسز اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

High alert in Borders in view of the current situation in Pakistan
پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرحدوں پرہائی الرٹ جاری
author img

By

Published : May 11, 2023, 7:35 PM IST

سرینگر: پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس رپورٹس کے پیش نظر سرحدوں پر الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فورسز اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندو پاک کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے باوجود ایل او سی پر تعینات فوجی جوان برابر مستعد اور چاک و چوبند ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات اہلکار سرحد پار سے جنگجووں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات کی بڑی کھیپ بھی ضبط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ گرچہ جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے لیکن پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم پھر بھی انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملی ٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Pakistan SC On Imran Khan پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔ان کے مطابق راجوری اور پونچھ میں فوج پر حملو ں کے بعد سرحدی علاقوں میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے جب بھی پاکستان میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو ئی تو اس دوران ملی ٹینٹوں کی طرف سے بھارتی حدود میں گھس آنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہیں۔

دفاعی ذرائع نے مزید بتایاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.