ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کڑاکے کی سردی سے عام زندگی مفلوج

مرکز کا زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سردی کا قہر جاری ہے، سردی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈل جھیل سمیت دیگر جھیلیں منجمد ہوگئی ہیں۔

کڑاکے کی سردی سے عام زندگی مفلوج
کڑاکے کی سردی سے عام زندگی مفلوج
author img

By

Published : Dec 29, 2019, 7:00 PM IST

جموں و کشمیر میں چلہ کلاں کے آغاز سے ہی درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی اور پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا ہے۔

وادی کشمیر میں کڑاکے کی سردی، ویڈیو

وادی میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.2 اور منفی 6.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

خون جما دینے والی سردی کے باعث گرم ملبوسات کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ نلوں اور آبی رسانی کے دیگر وسائل میں پانی منجمد ہوجانے کی وجہ سے لوگوں کا کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرد لہر کی وجہ سے شہرہ آفاق ڈل جھیل کے جم جانے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو کشتیاں چلانے میں بھی پریشانی ہو رہی ہے۔

ایک جانب مقامی باشندوں کو پریشانی ہو رہی ہے تو دوسری جانب سیاح نئے سال کا جشن منانے اور برف باری و منجمد ڈل جھیل کے دلکش نطارے دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.