مقامی لوگوں کے مطابق آج سے دس سال قبل بوٹینگو سوپور میں ایک طبی مرکز بنانے کا کام شروع ہوا تھااورعمارت کو سرکار نے بنانے کے بعد ویراں چھوڑ دیا۔
لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کو علاج و معالجہ کے سب ضلع اسپتال سوپور جانا پڑتا ہے اور وہ کافی دورہے۔
لوگوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر چل رہا ہے اور اس وقت اگر یہ طبی مرکز شروع ہوا ہوتا تو ان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑرہا ہے۔ مگر بدقسمتی سے سرکار حرکت میں نہیں آرہی ہے۔
ہم نے سرکار اور ضلع انتظامیہ کو کافی بار گزارش کی کہ وہ اس طبی مرکز کو شروع کریں لیکن کوئی بھی ہماری نہیں سن رہا ۔
ہم سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ وہ اس طبی مرکز کو شروع کریں تاکہ ہمیں آنے والے وقت میں اور زیادہ مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔
بوٹینگو:طبی مرکز سرکار کی طرف سے عدم توجہی کا شکار - بارہمولہ
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کےبوٹینگو علاقے میں طبی مرکز سرکار کی طرف سے عدم توجہی کا شکار