ETV Bharat / state

Hajj 2023 عازمین کی تربیت کیلئے سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب - حج کمیٹی جموں و کشمیر

انتظامیہ نے مسلم سرکاری ملازمین سے حج 2023 کے عازمین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کیں ہیں۔ خواہشمند درخواست گزار حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ hajcommittee.gov.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:02 PM IST

سرینگر: انتظامیہ نے مسلم سرکاری ملازمین سے حج 2023 کےعازمین کی واقفیت اور تربیت فراہم کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کیں ہیں۔ اس حوالے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان مرد یا خواتین کی عمر 25 سے 60 کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ درخواست دہندگان کو انگریزی، اردو، ہندی اور مقامی زبانوں میں مکمل عبور و روانی ہونی چاہیے اور کپمورٹر خواندہ ہونے کے ساتھ ساتھ ای میل واٹس ایپ اور میڈیا کے دیگر ذرائع سے تازہ ترین معلومات، پیغامات موصول و منتقل کرنے کی جانکاری ہونی چاہیے۔ جبکہ مذکورہ اشخاص کو حج اور عمر کی مکمل جانی جانکاری ہونا بھی لازمی ہے۔

اس کے علاوہ درخواست دہندگان بڑے اجتماعات سے خطاب کرنے اور لیکچر دینے کے قابل اور تربیت دینے کے لیے وقت نکالنے کی پوزیشن میں بھی ہونے چاہیے۔کوئی بھی درخواست ہندگان جس کے خلاف فوجداری استغاثہ زیر التوا ہو درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا۔ ادھر جموں وکشمیر کمیٹی نے حج کمیٹی نے حج 2023 کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مارچ شام کے 5 بجے تک مقرر کی ہے۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی نے امسال حج کے لیے منتخب ہونے والے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو ختم کر دیا یے۔ ایسے میں حج پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: Hajj 2023 حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع

قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان مکمل بات چیت کے بعد امسال یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حج 2023 میں ایک لاکھ سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے۔جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.