گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جہاں وہ ٹکسیڈو پہنے ہوئے نظر آئے اور ان کی ناک سے خون بہہ رہا ہے۔ اس تصویر میں ان کے پیچھے برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
گرو رندھاوا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ '9 ڈگری سینٹی گریڈ میں شوٹنگ کرنا مشکل ہے لیکن مشکل کام ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہوتا ہے۔ ہم نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں البم شوٹ کیا ہے جو جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔'
گرو کشمیر میں اپنے نئے گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے جس کا ٹاٹیل 'ابھی نا چھوڑو مجھے' ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں اداکارہ مرنل ٹھاکر بھی نظر آئیں گی۔