ETV Bharat / state

'گپکار اعلامیہ میں شامل رہنما 'وی آئی پی' درجے کے لیے کوشاں' - جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان بریگیڈیئر(ر) انل گپتا نے کہا کہ 'گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان لوگوں کے حقوق کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی وی وی آئی پی درجے کی بحالی کے لئے برسر جدوجہد ہیں'۔

Anil Gupta
انل گپتا
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 4:56 PM IST

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کشمیریوں کو ایک بار پھر گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔
موصوف نے منگل کو یہاں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: 'گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی وی وی آئی پی درجے کی بحالی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ یہ لوگ کشمیری عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے'۔

انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل کیس کے سلسلے میں جاری سمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: 'کیا ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس اسکینڈل میں ملوث نہیں ہیں۔ اس کیس میں سی بی آئی کی طرف سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کیا تھا لیکن الزام بی جے پی پر لگایا جا رہا ہے'۔

مسٹر گپتا کا کہنا تھا کہ جو ایجنسیاں اس میں تحقیقات کر رہی ہیں وہ حکومت ہند کی ہیں نہ کہ بی جے پی کی۔
انہوں نے کہا: 'یہ لوگ کہتے ہیں کہ بی جے پی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے لیکن یہ ایجنسیاں بی جے پی کی نہیں ہیں بلکہ حکومت ہند کی ہیں اور وہ خود ہی تحقیقات کرنے کی ٹائمنگ کا تعین کرتی ہیں'۔

بتادیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز یہاں جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں سن 2012 میں سامنے آنے والے کروڑوں روپے مالیت کے اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس صدر و وکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.