ETV Bharat / state

Conman Kiran Patel گجراتی ٹھگ کرن پٹیل واپس کشمیر پولیس کی تحویل میں

گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کے سرکاری پروٹوکول دینے کے معاملے میں جموں وکشمیر انتظامیہ اور پولیس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے کہ حساس علاقے میں ان کو کیسے سکیورٹی دی گئی تھی جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے اوڑی میں لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 11:50 AM IST

Updated : Apr 25, 2023, 1:37 PM IST

گجراتی ٹھگ کرن پٹیل
گجراتی ٹھگ کرن پٹیل

سرینگر: گجراتی ٹھگ کرن پٹیل، جس نے کشمیر انتظامیہ کو چونا لگا کر وی آئی پی پروٹوکول کے تحت وادی کی سیر وتفریح کی، کو گجرات پولیس نے واپس کشمیر پولیس کے سپرد کیا ہے۔ مذکورہ ٹھگ کو سرینگر کی عدالت کے ہدایت پر گجرات پولیس کے کرائم برانچ نے دو ہفتے حراست میں لیا تھا اور گجرات میں ان کے خلاف درج مقدمات کے متعلق پوچھ گچھ کی۔ مذکورہ ٹھگ پر گجرات میں جعلسازی کے کچھ مقدمات درج ہیں۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں کرن پٹیل کے خلاف بی جے پی کے سابق وزیر جواہر چاوڈا کے بھائی جگدیش چاوڈا نے کرن پٹیل پر الزام عائد کیا ہے کہ کرن پٹیل اور ان کی اہلیہ مالنی پٹیل نے ان کو 15 کروڈ روپئے کا چونا لگایا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کرن پٹیل کو گزشتہ روز کشمیر پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے اور سرینگر کے سنٹرل جیل میں قید کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرن پٹیل کو کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ جعلسازی کرنے کے جرم میں پولیس نے 3 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں مقامی عدالت نے مذکورہ ٹھگ کو 31 مارچ تک جوڈیشل تحویل میں بھیجا تھا۔ اس معاملے میں ایل جی انتظامیہ نے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری راجیو کمار گوئل نے بدھوری کو اس معاملے میں افسران کی جانب سے ہوئی کوتاہیوں پر مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید پڑھیں:Karan Patel Detained گجراتی ٹھگ کرن پٹیل گجراتی پولیس کی حراست میں

قابل ذکر ہے کرن پٹیل نے جموں کشمیر انتظامیہ کے سکیورٹی و سول افسران کو یہ جھانسہ دے کر کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹریٹجی و کمپیئن) کے بطور تعینات ہے، یہاں سرکاری پروٹوکول کے سیر و تفریح کی اور کئی افسران سے میٹنگ کی تھی۔ تاہم کرن پٹیل یک ٹھگ نکلا جن کو پولیس کی سکیورٹی ونگ نے زیڈ پلس سکیورٹی دستیاب کی گی تھی اور سرینگر کے عالی شان ہوٹل للت میں ان کی میزبانی کی۔

Last Updated : Apr 25, 2023, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.