کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو تعلیمی اداروں میں حاضر رہنے سے مستثنٰی کر دیا ہے۔
جموں و کشمیر میں تعلیمی ادارے طلباء کے لئے بند کر دیے گئے تھے لیکن عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت تھی۔ محکمہ اطلاعات نے ٹویٹر پر ان ہدایات کے پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ گھروں سے ہی آن کلاسز کا اہتمام کرے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے اساتذہ کو تعلیمی اداروں سے آن لائن کلاسز دینے کی ہدایت دی تھی۔
غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں مثبت کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 21 سے زائد افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔ تیزی سے کیسز میں اضافے ہونے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔