ETV Bharat / state

Absent Doctors in Kashmir بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 10:26 AM IST

میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں وکشمیر میں کئی ایسے ڈاکٹرز ہیں جو بغیر کسی اجازت کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان ڈاکٹرز کے خلاف حکومت نے سخت رویہ اپنایا ہے۔ Absent Doctors in Kashmir

غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ
غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

سرینگر: صحت وطبی تعلیم نے ان ڈاکٹروں کے خلاف سنجیدہ نوٹس لیا ہے جو کہ گزشتہ چند برسوں سے بغیر کسی سرکاری اجازت نامے کے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چھٹی پر گئے ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹروں کو بنا کسی اجازت ڈیوٹی پر واپس آنے کی اجازت دینے پر روک لگا دی گئی ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم نے تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہاں سے کہا ہے کہ 2 سے 3 برس سے غیر قانونی طور ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو واپس ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ یہ سربراہان کے حد اختیار سے باہر ہے۔

اس سلسلے میں سبھی شعبہ جات کے سربراہان کو ہداہت دی گئی ہے کہ وضع کردہ قواعد وضوابط پر عمل کریں۔ سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی اجازت یا غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو از خود ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی اجازت نہ دیں بلکہ پہلے انتظامی محکمہ سے اجازت طلب کریں۔ حکم نامے میں سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں کے کیس نظرثانی کرنے اور حاضر ہونے کی اجازت دینے سے متعلق ایک ہفتہ پہلے جائزے کے لیے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کو بھیجیں۔

مزید پڑھیں: غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی

وہیں تمام سربراہان، فیلڈ افسران اور ڈی ڈی اوز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے بارے میں ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کریں ورنہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور ڈی ڈی اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.