ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 20 اپریل سے سبھی دفاتر کھلیں گے

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 12:41 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق رواں ماہ کی 20 تاریخ سے تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر سبھی دفاتر کھیلں گے

جموں و کشمیر: 20 اپریل سے سبھی دفاتر کھلیں گے
جموں و کشمیر: 20 اپریل سے سبھی دفاتر کھلیں گے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 20 اپریل سے تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر باقی سبھی سرکاری دفاتر میں کام کاج شروع کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔تاہم اس میں وضح کئے گئے قواعدو ضوابط پر عمل کرنا ملازمین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق رواں ماہ کی 20 تاریخ سے تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر سبھی دفاتر کھیلں گے

اس حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے دفاتر جو لازمی خدمات اور دیگر سپلائی وغیرہ سے منسلک ہیں وہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں پوری طرح شروع کریں ۔وہیں سبھی محکموں کے اندر سیکرٹریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ 20اپریل سے متواتر طور اپبے دفاتر میں حاضر رہیں۔

33فیصد نان گزیٹیڈ ملازمین متعلقہ محکموں کے سربرہان کی جانب سے مرتب کئے گئے ڈیوٹی چاٹ کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ جنگلات اور وائلڈ لائف محکموں سے وابستہ ملازمین سے بھی کہا گیا ہے وہ اپنے فرائض معمول کے مطابق انجام دے۔

جاری کردہ حکمنامے کے مطابق محکموں کے سربرہان سے کہا گیاکہ وہ اپنے اپبے دفاتر میں ملازمین کی حاضری کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال کرنے پر زور دے ۔جبکہ ملازمین کو ماسک پہنے اور دیگر صفائی ستھرائی کے اقدامات پر عمل پیرا رہنےکی تلقین کریں۔

ادھر سول سکرٹریٹ میں تعینات ملازمین کے لیے ضروری پاس فراہم کرنے کی ذمہ داری جنرل ایڈ منسٹریشن محکمے کو دی گئی ہے۔ جبکہ باقی دفاتر میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے اپنے سفری پاس حاصل کر سکتے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.