جموں وکشمیر حکومت نے سائبر کرائم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں تمام انتظامی سیکریٹریوں، سرکاری محکموں اور کارپوریشنز کے کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ حکام کی جانب سے موصول ہونے والی کسی بھی ہدایت پر کارروائی عمل میں لانے سے قبل اس کی تصدیق کریں۔ Govt Issues Advisory Over Misuse Of Officers
عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اس ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم واقعات روزانہ موصول ہو رہے ہیں۔ڈیٹا کی وسیع اور غیر محدود دستیابی اور انٹرنیٹ پر دستیاب تکنیکی معلومات تک رسائی کی وجہ سے ان جرائم میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسے میں حکومتی ادارے خاص کر افسران مختلف وجوہات کی بنا پر ان سرگرمیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔Govt advisory on cyber crime attacks
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام محکموں کوہدایات جاری کرنے کی ضرورت آن پڑی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سائبرکرائم کے ذریعے سرکاری ملازمین کی شناخت کا غلط استعمال نہ ہو اور وہ کسی بھی سرکاری افسر سے موصول ہونے والی ہدایات پر کارروائی عمل کرنے سے پہلے تصدیق کریں۔ وہیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے پیغامات کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے جس میں کسی بھی طرح کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا عمل دخل ہو۔ Misuse Of Officials Identities By Cyber Criminals
یہ بھی پڑھیں : Two Cyber Criminal Arrested: کے وائی سی کے نام پر دھوکہ دہی، دو سائبر کریمنل گرفتار