تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جموں کشمیر کے 898 درماندہ شہری جموں لائے گئے۔ جبکہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 3768 افراد پر مشتمل 4 ٹرینز مزید پہنچیں۔
ڈپٹی کمشنر سشما چوہان، جو جموں ریلوے اسٹیشن پر واپس آنے والوں مسافروں کے سارے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں، نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان مسافروں کی جانچ کے لیے تمام انتظامات کیے ہیں اور اسٹیشن پر ہی جانچ کے لیے ان کے نمونے لیے جاتے ہیں۔
کوویڈ 19 کے بارے میں ایم ایچ اے اور ایم او ایف ایچ ڈبلیو کی طرف سے جاری کردہ ایڈاوئزیز پر سختی سے عمل پیرا کی جارہی ہے اور مسافروں کو ان کے آبائی اضلاع میں قائم کیے قرنطینہ مراکز تک ٹرانسپورٹ سسٹم دستیاب رکھا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، آٹھویں کووڈ خصوصی ٹرین ادھمپور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے جس میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1315 درماندہ افراد سوار ہیں۔
ادھمپور میں ریل گاڑیوں کا خیر مقدم ڈپٹی کمشنر ادھم پور نے کیا جنہوں نے مسافروں کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کے دوران انہیں دوران سفر فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ادھمپور نے ان مسافروں کے خیر مقدم اور انہیں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں اُن کے گھروں کی جانب بھیجنے کے لیے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباءکے خلاف برسر پیکار عملہ واپس آنے والوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے معاونت کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع میں ریل گاڑیوں میں سوار ہونے اور اترنے کے دوران مرکزی داخلی امور اور صحت و خاندانی بہبود وزارتوں کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ تمام مسافر ماسک پہنیں اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق 17 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 54866 یو ٹی کے لوگ واپس آئے ہیں جن میں 11975 پنجاب، 19002 ہماچل پردیش، 50148 دہلی، 1064 گجرات، 1916 راجستھان، 3189 ہریانہ، 106 چھتیس گڑھ، 2883 اتراکھنڈ، 388 مہاراشٹرا، 3399 اترپردیش، 42 اڑیسہ، 35 آسام، 832 مدھیہ پردیش، 88 دھرادون، 847 چندی گڑھ، 500 تلنگانہ، 7 کرناٹک، 32 چنئی، 225 بہار، 14 مغربی بنگال،26 جارکھنڈ اور 3148 دیگر ریاستوں اور یو ٹیز سے واپس لائے گئے۔