ETV Bharat / state

کووڈ-19 کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت تیار

author img

By

Published : May 17, 2021, 2:19 PM IST

دوائیوں کی فراہمی کی پوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کہ ان کے پاس دوائیوں کا کافی ذخیرہ موجود ہے جو مطالبہ اور ضرورت کے مطابق اسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہے۔

کووڈ-19 کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت تیار
کووڈ-19 کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت تیار

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر (ڈی ایچ ایس کے) ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے واضح کیا کہ حکومت کشمیر ڈویژن میں کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

ڈائریکٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے تمام ضلعی اور سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں کے علاوہ، پورے کشمیر میں منسلک ٹریٹری نگہداشت کے اسپتال کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل آکسیجن جو کووڈ کیئر ہسپتالوں میں سنگین نوعیت کی صورت میں ایک اہم ضروریات کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اس طرح کے تمام اسپتالوں میں دستیاب کرایا گیا ہے، اور کچھ مقامات پر 2000 ایم پی ایم کو کشمیر کے تمام کووڈ اسپتالوں میں نصب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ آکسیجن مریضوں کی بقا کے لئے ضروری ہے، لہٰذا تمام کووڈ اسپتالوں میں اس کی تیاری اور اس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے۔

دوائیوں کی فراہمی کی پوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر راتھر نے کہا کہ ان کے پاس دوائیوں کا کافی ذخیرہ موجود ہے جو مطالبہ اور ضرورت کے مطابق اسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت نے پہلے ہی سرینگر سمیت تمام اضلاع میں حج ہاؤس، این آئی ٹی اور ایس ایم ایچ ایس، جے ایل این ایم، سکمز اور سی ڈی اسپتال کے علاوہ دیگر شناخت شدہ مقامات پر اضافی بیڈوں کی تیاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.