ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی نے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد شکیب الحسن کو خاص تحفہ پیش کیا - Virat Kohli gifts Shakib al Hasan

کانپور ٹیسٹ جیتنے کے بعد ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کو ان کے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ شکیب نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Virat Kohli gifts signed bat to Shakib al Hasan
ویراٹ کوہلی نے شکیب الحسن کو خاص تحفہ پیش کیا (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 1, 2024, 7:53 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما کی ٹیم نے نظم الحسن شانتو کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر لیا ہے۔

اس سیریز کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ہوم گراونڈ میرپور میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو بھارت کے خلاف یہ میرا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا'۔

واضح رہے کہ شکیب پر بنگلہ دیش میں قتل کا مقدمہ درج ہے جس کی وجہ وہ شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد اپنے وطن واپس نہیں گئے ہیں۔ شکیب نے اس تعلق سے بورڈ سکیورٹی بھی طلب کی جس پر بورڈ خصوصی سیکورٹی دینے سے منع کردیا۔

جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اگر شکیب کو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تو وہ بھارت کے خلاف کانپور ٹیسٹ میچ ان کا آکری ٹیسٹ میچ تھا۔ کانپور ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دستخط شدہ بیٹ شکیب الحسن کو تحفے میں دیا۔

ویراٹ کی جانب سے بلے کا تحفہ وصول کرتے ہوئے شکیب بہت خوش نظر آئے۔ اس دوران دونوں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی اور ویراٹ نے شکیب کو ان کے مستقبل کے لیے مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 280 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ روی چندرن اشون نے اس سیریز میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے 114 رنز بنائے اور مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم اب 6 اکتوبر سے سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلتی نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر قتل کا مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.