ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: بنیادی سطح پر اختیارات کو غیر مرکوز کرنے پر زور

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 2:12 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اختیارات کی بنیادی سطح پر غیر مرکوزیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

girish chandra murmu
girish chandra murmu

گریش چندر مرمو نے بہتر انتظامیہ کی فراہمی کے مقصد کے حصول کے لیے بنیادی سطح پر جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اُنہوں نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے اور دیگر عوامی اہمیت کے معاملات بشمول 74 آئینی ترمیم کی عمل آوری، بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کے حفاظتی اقدامات، صفائی کرمچاریوں کی بھرتی اور ان کو بیمہ پالیسی کے دائرے میں لانا، پی ایم اے وائی بقایا جات کی واگذاری وغیرہ شامل تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'حکومت بنیادی سطح پر جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کے لیے 74 آئینی ترمیم کے لیے پُرعزم ہے جس کے تحت بلدیاتی اداروں کو اِختیارات تفویض کئے جائیں گے۔

گریش چندر مرمو نے کہا کہ 'بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے لیے ایک علیحدہ کیڈر ترتیب دیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کی حفاظت سے متعلق معاملات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دِلایا کہ حکومت اُن کے حفاظتی مسائل کا مفصل جائزہ لے رہی ہے اور اس کا ازالہ عنقریب کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'منتخب نمائندوں کو پہلے ہی بیمہ کے دائرے میں لایا گیا ہے اِس کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے مشاہدے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔

لیفٹننٹ گورنرنے کہا کہ 'حکومت نے حال ہی میں ایک فعال ہاؤسنگ پالیسی منظور کی ہے جس کے تحت ہر طبقے کی رہائشی ضرورت پوری کی جائے گی جن میں معاشی طور کمزور طبقے، کم آمدنی اور متوسط آمدنی سے تعلق رکھنے والے طبقے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے زمین لوگوں کے لیے کلسٹر ہاؤسنگ کی پالیسی لاگو کررہی ہے۔

مرمو کے مطابق 'حکومت ریاستی زمین، مقامی سطح پر ترقیاتی مقاصد کے لیے بلدیاتی اداروں کو منتقل کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کمیٹی کے ارکان کو کووِڈ 19 وبا کی روک تھام سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں میں جانکاری اور بیداری پیدا کرنے اور حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کئے گئے ایس او پیز پر من و عن سے عمل کرنے کے لیے کہا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر راج بھون میں میونسپل چیئر پرنسز کی کوآڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اور صدور کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

کمیٹی کے ارکان کی قیادت محمد اقبال کر رہے تھے جس کے دیگر ارکان میں ارشاد احمد(ڈورو)، زاہد حسین جان(حاجن)، محمد الطاف(چرارِ شریف)، عبدالکریم(گاندربل)، عمر ککرو(کنزر)، مسرور بانڈے(بارہمولہ) اور مشتاق احمد(ہندواڑہ) شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.