ETV Bharat / state

Azad on Rejoining Congress غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کی خبروں کی تردید کی - غلام نبی آزاد کے متعق افواہ

غلام نبی آزاد نے کانگریس میں شمولیت کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی خبریں شائع کرنے کا مقصد صرف میرے لیڈروں اور حامیوں کا حوصلہ پست کرنا ہے۔ تاہم انھوں کانگریس میں واپسی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔Azad on Rejoining Congress

Etv Bharat
غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:48 PM IST

سابق کانگرس لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیا۔ آزاد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان کی کانگریس میں واپسی کے متعلق خبریں افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اس قسم کی خبریں کانگرس کے کچھ لیڈران پھیلا رہے ہیں کیونکہ وہ میری پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے۔ انہوں کہا کہ ان کی کانگریس یا ان کی قیادت کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان قصہ گوئی کرنے والوں کو کہیں کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔ Azad on Rejoining Congress

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد کا ٹویٹ

قابل ذکر ہے کہ آزاد کے متعلق آج خبریں شائع کی گئی کہ غلام نبی آزاد کے کانگریس پارٹی میں واپسی کا امکان ہے اور اس سلسلے میں وہ کانگریس کے دو رہنماؤں کے رابطے میں بھی ہیں۔ خبروں کے مطابق گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران آزاد نے دعویٰ کیا تھا کہ صرف کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس دوران آزاد نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کے کمزور نظام کے مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Taj Mohiuddin on Gulam Nabi Azad غلام نبی آزاد اب کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے، تاج محی الدین

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس پارٹی سے اپنی 52 سالہ طویل وابستگی چھوڑ دی اور اکتوبر میں اپنی نئی سیاسی تنظیم 'ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی' تشکیل دی۔ یہ خبریں ایسے وقت گشت کر رہی ہے جب حالیہ دنوں میں آزاد کی نئی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی جس کے نتیجے میں آزاد کے قریبی ساتھی اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تاراچند سمیت 126 لیڈران و کارکنان نے آزاد کی پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ وہیں دو سابق رکن اسمبلی رشید ڈار اور چودھری اکرم بھی آزاد سے دوریاں بنائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.