مشن 'دل کا مزید دورہ نہیں' کے تحت گوری فاؤنڈیشن کی جانب سے سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ایک کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر سکمز صورہ کے ڈائریکٹر اے جی آہنگر نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔
منعقدہ مختصر افتتاحی تقریب پر گوری فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اوپندر کول نے کہا کہ 'مزید دل کے دورے نہیں' مشن کے تحت امراض قلب سے جڑی بیماریوں، جس میں ہائی بلڈ پریشر، موٹاپہ، خون میں چربی، سگریٹ نوشی، ورزش کی کمی اور کھانے پینے کے عادات میں خرابیوں کو دور کیا جائے گا۔
کلینک میں ای سی جی، ڈاپلر سمیت تشخیص کی دیگر سہولہات دستیاب ہوں گی۔ جبکہ کلینک میں دو ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے کلینک میں ایمبولنس کو بھی دستیاب رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا کہ گوری کول فاونڈیشن کی جانب سے امراض کلب کے مریضوں کے لیے خصوصی کلینک کھولنا ایک خوش آئند پہل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: امر سنگھ کلب میں انتخابات مکمل، نتائج کا اعلان پیر کو
معروف ماہر امراض کلب ڈاکٹر اوپندر نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپا وغیرہ کی وجہ سے ہی 90 فیصد لوگوں میں دل کی حرکت بند ہو جانے سے موت واقع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ 50 فیصد بلڈ پریشر کے مریضوں کا بلڈ پریشر قابو سے باہر ہونے سے روکا جائے تو حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔