ETV Bharat / state

G20 Tourism Meet in Srinagar سرینگر میں آج سے جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کا انعقاد، سکیورٹی کے سخت انتظامات

author img

By

Published : May 22, 2023, 7:28 AM IST

Updated : May 22, 2023, 10:13 AM IST

سرینگر میں آج سے سہ روزہ جی ٹوننٹی کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، اس اجلاس کے پیش نظر سرینگر اور اس کے مضافات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جی ٹونٹی ٹورازم ورکنگ گروپ
جی ٹونٹی ٹورازم ورکنگ گروپ

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں 22 مئی سے جی 20 ''سیاحتی ورکنگ گروپ'' کے اجلاس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔یہ اجلاس بائیس مئی تا24 کے درمیان جاری رہے گا۔جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے پہلی دفعہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی سطح کا کوئی اجلاس منقعد ہونے جارہا ہے ۔

اس اجلاس کے پیش نظر سرینگر اور اسکے اطراف و اکناف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 22 مئی سے 24 تک ہونے والے اس میٹنگ کے لئے کشمیر کا دورہ کرنے والے ساٹھ غیر ملکی اور مقامی مندو بین کے سفر کے پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلی گئی ہے۔اس اجلاس کا انعقادشہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ''شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سنٹر'' میں کیا جارہا ہے ۔جی 20 اجلاس کے پیش نظر پولیوویو سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک کے تمام تعمیراتی امور مکمل کر لئے گئے ہیں۔

  • #WATCH | J&K | Security tightened in Srinagar as the city is all set to host the 3rd G20 Tourism Working Group meeting. The meeting is being held here on May 22-24.

    Visuals from Diamond Chowk and Gupkar Road. pic.twitter.com/eC7QUTLrJF

    — ANI (@ANI) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:Srinagar Set For G20 Meet سرینگر میں جی ٹوینٹی کے سب سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں، اروند کمار

ادھر حکا م کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد کو کامیاب اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس اجلاس کے پیش نطر سرینگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے،وہیں ڈل جھیل اور ایس کے آئی سی سی کو سکیورٹی فورسیز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔متعلقہ علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار و اقعہ سے نمٹنے کے لئے کثیر تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 22, 2023, 10:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.