ETV Bharat / state

J-K G20 Summit today سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس آج سے شروع، مندوبین کی آمد - جموں و کشمیر خبر

سرینگر میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں۔ تمام دکانیں اور کاروباری ادارے کھلے ہیں وہیں ٹریفک سڑکوں پر معمول کے مطابق ہی رواں دواں ہیں تاہم بین الاقوامی ہوئی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک ٹریفک کی آواہی جاہی کے لیے پہلے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تاکہ مندوبین کے گزرنے کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ ہوں جبکہ شہر میں عام ٹریفک کی نقل و حرکت بھی معقولیت بھی برقرار رہے۔

جی ٹونٹی  اجلاس
جی ٹونٹی اجلاس
author img

By

Published : May 22, 2023, 10:39 AM IST

Updated : May 22, 2023, 12:18 PM IST

جی ٹوئنٹی اجلاس آج سے شروع

سرینگر: جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے مندوبین آج سرینگر ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ایسے میں جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتظامی سطح پر کافی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایسے میں شہر سرینگر جی ٹوئنٹی مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے چشم براہ ہے۔ شہر سرینگر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ وہیں دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے تمام تر بندوبست کئے گئے ہیں۔ شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر یعنی ایس ایس کے آئی سی سی مندوبین کے استقبال کے لیے تیار ہے۔جبکہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لے کر ایس کے سی سی تک مندوبین کے پرتپاک استقبال کے لیے جگہ جگہ پر خیر مقدمی بینرز اور ہوڈنگز لگائی گئی ہیں ۔

جی ٹونٹی اجلاس

تین دن تک جاری رہنے والے اس ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کے پہلے مندوبین کے استقبال کے لیے کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا یے۔جس میں کشمیری اور دیگر مقامی زبانوں میں گلوکار محفل میں سماں باندھیں گے ۔جھیل ڈل کے کنارے منعقد کئے جانے والا یہ میگا کلچرل شو 45 منٹ تک جاری رہے گا ۔ وادی میں پہلی مرتبہ غیر ملکی مندوبین کو جموں وکشمیر کی ثقافت،رقص اور موسیقی کے علاوہ مقامی فنون سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔ثقافتی پروگرام کے لئے ہائی ٹیک وسائل کو استمعال میں لیا جارہا ہے تاکہ بہتر انداز میں یہ کلچرل شو پیش کیا جا سکے۔فنکاروں کے لیے لباس سے لے کر زیورات اور دیگر ضروریات کی چیزیں اعلی درجے میسر رکھی گئیں ہیں ۔

بین الاقوامی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد کو کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اب صرف مہمانوں کی آمد کا ہی انتظار ہے۔ باقی انتظامات ہر لحاظ اور زاویے سے مکمل ہیں۔

انتظامیہ نے سرینگر میں جہاں اس اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے وہیں جھیل ڈل اور ایس کے آ ئی سی سی کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔شہر کے قرب وجوار میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:G20 Summit in Kashmir جی ٹوئنٹی مندوبین کا گلمرگ اور داچیگام سفر کا پروگرام منسوخ
واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔آج سے 24 مئی تک جارہی رہنے والا یہ سمٹ کشمیر کے خوبصورت خطے میں منعقد ہورہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اور امریکہ وغیر شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Last Updated : May 22, 2023, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.