ETV Bharat / state

G20 Summit in Kashmir جی ٹوئنٹی مندوبین نے شکاروں میں ڈل جھیل کی سیر کی - ڈل جھیل میں شکارہ کی سواری

آج سے کشمیر میں جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ منعقد ہورہی ہے۔ اس اجلاس میں تقربیاً 70 سے زائد بین الاقوامی مندوبین سرینگر پہنچ گئے ہیں۔

g20-delegates-enjoying-shikara-ride-in-dal-lake
جی ٹوئنٹی مندوبین نے شکاروں میں ڈل جھیل کی سیر کی
author img

By

Published : May 22, 2023, 10:59 PM IST

جی ٹوئنٹی مندوبین نے شکاروں میں ڈل جھیل کی سیر کی

سرینگر: جی ٹوئنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس پیر کے روز سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں اور زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن (ایس کے آئی سی سی) میں شروع ہوا۔تین دنوں پر محیط یہ اجلاس دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہے۔ اس اجلاس میں دو ممالک ترکییہ اور سعودی عرب نے شرکت نہیں کی، تاہم ان دو ممالک کے کچھ ٹور نمائندے بات چیت میں حصہ لینے کے لئے شہر میں موجود ہیں۔

قبل ازیں جی ٹوئنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کے مندوبین کا سرینگر ہوائی اڈے پر کشمیر کے روایتی انداز میں شاندار اسقتبال کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین اس وقت سرینگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سرینگر پہنچے۔

پہلے دن کا اجلاس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔آج کی تقریب "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن" کے عنوان پر منعقد کی گئی تھی جس میں بھارت کے شرکاء نے مندوبین کو کشمیر میں فلم شوٹنگ کے متعلق جانکاری دی۔ آج کی تقریب پر پریس کانفرنس سے اختتام ہوئی جس میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور بھارت کے جی ٹوئنٹی کے شیرپا امتیابھ کانتھ نے خطاب کیا۔انہوں آج کے دن کے متعلق ہوئی سرگرمیوں اور تقریب کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مندوبین کشمیر میں فلم سازی کی جانکاری سننے کے بعد کافی متاثر ہوئے۔

بعد میں مندوبین نے جھیل ڈل کی سیر کی۔ انتظامیہ نے پہلے ہی مندوبین کے لیے شکارہ کو سجانے اور سنوارنے کا کام انجام دیا تھا۔ 50 سے زائد شکاروں کو مندوبین کی سیر کے لیے منتخب کیا گیا اور مزکورہ شکاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ شکاروں میں لائٹنگ سسٹم نصب کیا جارہا ہے، وہیں دیگر آرائشی ساز وسامان سے بھی شکاروں کی جاذب نظر بنانے کام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا،مرکزی وزیر مملکت
وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سکیورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.