ETV Bharat / state

پولیس اہلکار جاوید احمد نم انکھوں سے سپرد خاک - جاوید احمد کی اخری رسومات

نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کی شام سعدہ پورہ صفا کدل علاقہ میں جاوید احمد پر نزدیک سے گولیاں چلا کر ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس اہلکار جاوید احمد نم انکھوں سے سپرد خاک

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 2:39 PM IST

گزشتہ روز سرینگر میں ہلاک کئے گئے پولیس اہلکار جاوید احمد کی آخری رسومات آج ادا کر دی گئیں۔ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقہ سعد پورہ میں ادا کی گئیں۔

جوں ہی ان کی لاش ان کے گھر پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ لوگوں نے نم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا۔

پولیس اہلکار جاوید احمد نم انکھوں سے سپرد خاک

واضح رہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کی شام سعدہ پورہ صفا کدل علاقہ میں جاوید احمد پر نزدیک سے گولیاں چلا کر ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس ذرائع کی اطلاعات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار ہائی کورٹ جج کی حفاظت پر مامور تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.