ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update گلمرگ میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں، مزید برف و باراں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 1:09 PM IST

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بہتری متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 68.0 ملی میٹر، پہلگام میں 43.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 40.4 ملی میٹر اور ایک سینٹی میٹر برف، کوکر ناگ میں 36.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال نہیں ہے: محکمہ فلڈ کنٹرول

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.