رجسٹرار جنرل (آفیشیٹنگ) جواد احمد کے جاری کردہ حکم کے مطابق سنجیو گپتا، رجسٹرار ویجیلینس، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا تبادلہ کرکے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
جموں کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رمیش کمار واٹال کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کے جانے سے خالی ہونے والی جگہ پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر جموں و کشمیر سیلز ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
بالا جیوتی ، رجسٹرار رولز ، جموں وکشمیر کے ہائی کورٹ کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے خصوصی ٹریبونل، جموں کے جوڈیشل ممبر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ کے جموں ونگ میں منسلک ڈسٹرکٹ جج سنیت گپتا کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج، (ڈیزگنیٹڈ این آئی اے کورٹ) جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔