پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر ریاض پنجابی جمعرات کو دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئے۔ ریاض پنجابی سنہ 2008 تا 2011 کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
پروفیسر پنجابی نے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اس کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
ریاض پنجابی کے انتقال پر ادبی، علمی، سماجی و سیاسی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔