ETV Bharat / state

بشارت بخاری، خورشید عالم اور منصور حسین پیپلز کانفرنس میں شامل ہوں گے

بشارت بخاری، خورشید عالم اور منصور حسین پی ڈی پی میں کئی برس تک سرگرم تھے۔ تاہم گذشتہ دنوں بشارت بخاری نے نیشنل کانفرنس کو الوداع کہا، وہیں خورشید عالم اور منصور حسین نے پی ڈی پی کو خیرباد کہہ دیا۔

سابق پی ڈی پی رہنما پیپلز کانفرنس میں شامل ہوں گے

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 10:14 AM IST

Updated : Mar 29, 2021, 3:07 PM IST

سابق این سی رہنما بشارت بخاری اور سابق پی ڈی پی رہنما خورشید عالم اور منصور حسین آج سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں آج سجاد لون کی سرکاری رہائش گاہ واقع چرچ لین سونوار میں دوپہر کو تقریب منعقد ہو گی اور اس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں مزید باغی رہنما پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے والے ہیں۔

بشارت بخاری کئی برسوں تک پی ڈی پی میں سرگرم تھے تاہم 2018 میں انہوں نے پی ڈی پی کو چھوڑ کر این سی میں شامل ہو گئے تھے۔ وہیں، چند ہفتے قبل انہوں نے نیشنل کانفرنس کو بھی خیر باد کہہ دیا۔

بشارت بخاری پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار میں وزیر رہ چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے سنہ 2018 میں پارٹی کو خیر باد کر کے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی، لیکن گذشتہ ماہ انہوں اس پارٹی کو بھی الوداع کہا۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.