ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے سابق چیف سیکریٹری میر نصر اللہ کا انتقال

سابق چیف سیکریٹری میر نصراللہ 95 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ میر نصراللہ کے پسماندگان میں دختر ڈاکٹر روبینہ اور پسر میر امان اللہ شامل ہیں جبکہ ان کی زوجہ شمع بخشی کا چار سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔

سابق چیف سیکریٹری میر نصر اللہ کا انتقال

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:56 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم غلام محمد بخشی کے داماد اور سابق چیف سیکریٹری میر نصراللہ کا سرینگر میں بدھ کو 95برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

میر نصراللہ سرینگر کے ایس پی کالج میں ٹیچر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے جب انہوں نے جموں و کشمیر کے اس وقت کے وزیر اعظم غلام محمد بخشی کی صاحبزادی شمع بخشی کے ساتھ شادی کر لی۔

میر نصراللہ انتظامیہ میں شفٹ ہو گئے اور جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بمبئی مرکنٹائل بینک کے چیئرمیں بنے۔

میر نصراللہ کی اولاد میں دختر ڈاکٹر روبینہ اور پسر میر امان اللہ بقید حیات ہیں جبکہ انکی زوجہ شمع بخشی کا چار سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں؛ وہیل چیئر پر اسٹنٹ کرنے والے رئیس کے حوصلے ہمالیہ سے بلند

اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر سونہ وار باغ، سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انجام دی جائے گی۔

اہل خانہ کے مطابق میر نصراللہ ہمیشہ چاق و چوبند رہتے تھے۔ وہ مطالعہ کے بے حد شوقین ہونے کے ساتھ ساتھ گولف بھی کھیلتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.