ETV Bharat / state

Unemployment in jammu kashmir: جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح پر عمر عبداللہ نے کی مرکزی سرکار کی تنقید

مرکزی سرکار نے بدھ کو پارلیمنٹ میں تسلیم کیا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح ملکی اوسط سے زیادہ ہے۔ Omar abdullah on Unemployment in jammu kashmir

a
a
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 7:44 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ’’جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح ملک کی اوسط شرح سے زیادہ ہے اور یہی بی جے پی کا نیا جموں کشمیر ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’بی جے پی نے جموں کشمیر یونین ٹریٹری میں گزشتہ پانچ برسوں سے راست حکومت کی ہے۔ اور 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کا یہ بھی جواز دیا گیا تھا کہ اس سے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔ لیکن اس سے ثابت ہوا کہ یہ بھی بی جے پی کے جھوٹ کے پلندے کا ایک اور جھوٹ ہے۔‘‘

  • This is their Naya J&K. They have governed the territory directly for the last 5 years. One justification for what was done on 5th Aug 2019 was that it would “open the flood gates of job opportunities”. Another lie in a long list of lies. It’s no wonder the BJP is too afraid to… https://t.co/wzm5lff7Cd

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) July 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ ’’ ان ہی وجوہات پر بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے سے منحرف ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ ردعمل مرکزی سرکار کی جانب سے پارلیمنٹ میں نوکریوں اور روزگار کے متعلق دی گئی تفصیل کے پس منظر پر میں دیا ہے۔ مرکزی سرکار نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں کشمیر میں اپریل سنہ 2021 میں نوجوانوں میں بے روزگاری کے متعلق ٹھوس تفصیلات موجود نہیں ہے۔ تاہم نیشنل سیمپل سروے کی جانب سے جولائی سنہ 2020 اور جون 2021 کے مابین کی گئی پیریاڈک لیبر فورس سروے میں اس بات کا خلاصہ ہوا تھا کہ جموں کشمیر میں 15 تا 29 برس کے نوجوانوں میں 18۰3 فی صد بے روزگاری کی شرح تھی۔ یہ شرح ملکی سطح پر 8 فی صد ہی ہے۔

a
جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح ملکی سطح سے زیادہ، مرکزی سرکار

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز

واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے مزید کہا ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں 29 ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیہ آنند رائے نے مزید کہا کہ نوکریوں کے علاوہ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں روزگار فراہم کرنے کے لیے متعدد اسکیموں کو لاگو کیا ہے جس سے بے روزگار نوجوان مستید ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.