ETV Bharat / state

Medicines Declared Substandard کشمیر میں 20 ادویات غیرمعیاری قرار - کشمیر فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول محکمہ

فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول محکمہ نے جموں و کشمیر میں 20 مختلف ادویات کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

کشمیر میں 20 ادویات غیر معیاری قرار
کشمیر میں 20 ادویات غیر معیاری قرار
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:35 PM IST

سرینگر: فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول محکمہ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں کے باہر دوا فروشوں کی جانب سے فراہم کی جا رہی ادویات کی مسلسل جانچ کی جا رہی ہے۔ ڈرگ کنٹرول محکمہ نے بیس مختلف ادویات کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر معیاری 20 ادویات میں میڈیکل سپلائز کارپوریشن کے 3،سکمز سپلائی میں سے ایک جبکہ دیگر 16 ادویات مختلف کمپینوں کی جانب سے وادی کے مختلف اضلاع کے دوا فرشوں کو سپلائی کی گئی ہیں۔

سپلائی کی گئی ادویات میں کمپاؤند سوڈیم لیکٹیک انجکشن بیچ نمبر 2105B0326 اور بیچ نمبر 2015 B0334 پوٹاشم کلورائیڈ ،سکمز سپلائی میں بیچ نمبر 10456 او فلاکسن اوپتھال میوک وغیر ادویات کے نام قابل ذکر ہیں۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے اس کے علاوہ مزید 37 ادویات کو مس برانڈگ کی وجہ سے غیر معیاری قرار دیا ہے۔ مس برانڈگ کے زمرے میں لائی گئی ادویات میں میڈیکل سپلائز کارپوریشن کی جانب سے ہسپتالوں کو سپلائی کیے جانے والے فولک ایسڈ بیچ نمبر TFC 2002AL کے علاوہ دیگر ادویات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Overprice Of Medicine نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی کی کارروائی

محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کی جانب سے جموں و کشمیر میں معیاری ادویات کی سپلائی اور سیل کے حوالہ سے مسلسل مارکیٹ چیکنگ انجام دی جا رہی ہے۔ غیر معیاری، زائد المیعاد اور ادویات کو بغیر پریسکپشن کے فروخت کرنے والی دکانوں کو سربمہر بھی کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.