ETV Bharat / state

'تہواروں کے دوران لاک ڈاؤن کے ضوابط پر عمل کریں' - لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو

لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا 'ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وبا کو قابو میں رکھنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس میں نرمی دینے کے ساتھ ہی کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے'۔

follow lockdown SOPs during festivals: GC murmu
'تہواروں کے دوران لاک ڈاؤن کے ضوابط پر عمل کریں'
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 3:50 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے لوگوں سے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جان ہے تو جہان ہے'۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں کورونا کے کیسز میں بڑی اچھال دیکھنے کو ملی ہے جس کو دیکھتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران بھی حد درجہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا 'ہم نے لاک ڈاون کے دوران کورونا وبا کو قابو میں رکھنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس میں نرمی دینے کے ساتھ ہی کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے'۔

'تہواروں کے دوران لاک ڈاؤن کے ضوابط پر عمل کریں'

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں، میں آپ سب سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا بھی از حد ضروری ہے۔ ہم وقت وقت پر کورونا سے بچنے کی گائیڈ لائنز عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔ لوگ ان پر عمل کر کے اپنے آپ کو اس وبا سے بچا سکتے ہیں'۔

مرمو نے لوگوں سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خاصا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 'اسی لئے میری اپیل ہے کہ جب عوامی مقامات پر جائیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی دوری کا خاصا خیال رکھیں۔ اگر ہم گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل نہیں کریں گے تو وبا کا تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے'۔

انہوں نے عیدالاضحیٰ اور آنے والے دیگر تہواروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'آنے والے تہواروں کے دوران بھی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'وادی کشمیر میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔'

ان کا کہنا تھا 'اقتصادی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ ہم نے اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کچھ علاقوں میں نرمی دی ہے لیکن وادی کشمیر میں بہت سارے ہاٹ سپاٹ ہیں۔ ایسے علاقوں میں ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ ایسے علاقوں میں بھی آپ گائیڈ لائنز کو سختی سے فالو کریں اور انتظامیہ کی مدد کریں'۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافے کے بعد گذشتہ ہفتے دوبارہ لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ تاہم شمالی کشمیر کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کیسز میں کمی کی بنا پر تجارتی اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا کے زائد از 13 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد زائد از پانچ ہزار ہے۔ کورونا میں مبتلا زائد از 240 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں سے قریب 80 فیصد کیسز اور اموات وادی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.