جموں وکشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز تمام انتظامی سیکریٹریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 'وہ عوامی شکایات کو سننے کے لیے اور عام لوگوں سے ملاقات کے لیے مقرر کردہ وقت کو ترجیح دیں، تاکہ عوام مسائل کا بر وقت ازالہ کیا جاسکے۔
ایل جی انتظامیہ میں سیکرٹری کشمنر منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں کہا گیا کہ 'کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوامی مسائل کی سماعت متاثر ہورہی ہے، وہیں محدود نقل و حرکت کی وجہ سے لوگ اپنی شکایات کے ازالے کے لئے سیول سیکرٹریٹ نہیں آسکتے۔ اس لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ تمام انتظامیہ سیکریٹری دوپہر ڈھائی بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک لوگوں کی شکایات سننے کے لیے موجود رہیں گے، جبکہ فون یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ عوامی شکایات کو سننے کے لیے ٹیلفون فون نمبر بھی دیے جائیں گے۔
سرکولر میں مزید کہا گیا ہے کہ 'انتظامی سیکریٹری شکایات سننے کی خاطر عوامی وفود یا نمائندوں کے ملاقات کے لیے روزانہ بنیاد پر دوپہر 2:30سے سہ پہر 3:30 تک کے وقت کو ترجیح دیں'۔
جموں و کشمیر: انتظامی سیکریٹریز کو عوامی سماعت کے لیے وقت مقرر کرنے کی ہدایت
انتظامیہ کی جانب سے شکایات اورعوامی مسائل کے ازالے کے لیے عام لوگوں و عوامی نمائندوں یا وفود سے ملاقات کے لیے دوپہر 2:30 سے سہ پہر 3:30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔