کشمیر میں نوجوانوں کی جسمانی تندرستی کے حوالے سے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے 'مسلز مشین جم' کے اشتراک سے ایک ویٹ لفٹنگ پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ضلع بھر کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا مقصد ضلع بھر کے نوجوانوں کو تندرست بنانا ہے۔ ضلع میں بڑی تعداد میں نوجوان منشیات کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد موجود رہی، اس پروگرام میں عرفان علی کو 'مسٹر کشمیر' کے خطاب سے نوازا گیا۔
اس حوالے سے عرفان علی نے کہا کہ 'ایک صحت مند انسان کے لئے جسمانی تندرستی بہت زیادہ ضروری ہے، اکثر نوجوان منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور اپنی جوانی کو داؤ پر لگاتے ہیں لہذا ہر ایک کو چاہیے کہ وہ تندرست رہنے کے لئے جم جائیں تاکہ وہ تندرست رہیں، اس سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے اور غلط کاموں سے دور رہتا ہے۔'
اس ویٹ لفٹنگ پروگرام کو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا 59-69 کلوگرام وزن اٹھانے والوں میں لسی پورہ سے تعلق رکھنے والے برہان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 69-80 کلوگرام وزن اٹھانے والوں میں معظم خورشید نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 80 اور اس سے اوپر وزن اٹھانے والوں میں مدثر نے 225 کلوگرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں:
مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے پر مقدمہ درج
اس حوالے سے مدثر نے کہا کہ نوجوانوں کو تندرست رہنا چاہیے اور جو نوجوان غلط کاموں میں لگے ہیں، وہ سبھی اپنی صحت کے تئیں فکر مند ہوں اور اپنی زندگی کو خوشحال بنائیں۔ اس پروگرام میں اول آنے والے نوجوانوں کو انعام سے نوازا گیا۔