ETV Bharat / state

شادی کی تقریب میں آتشبازی، دولہے کے خلاف مقدمہ درج - پٹاخوں کی آواز

سری نگر میں شادی کی تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے پر جموں و کشمیر پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شادی کی تقریب میں پٹاخے سر کرنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:43 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 9:15 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخے پھوڑنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سری نگر پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے: ’’پولیس تھانہ بٹہ مالو نے شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔‘‘

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرینگر کے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس حسیب مغل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے چلتے شادی بیاہ کی تقاریب کے متعلق رہنمایانہ اصول بیان کیے گئے ہیں۔ جن میں محدود افراد کی شرکت کےساتھ ساتھ پٹاخوں کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔‘‘

شادی کی تقریب میں آتشبازی، دولہے کے خلاف مقدمہ درج

سرینگر کو سیکورٹی کے حوالے سے حساس قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ ’’شہر میں کئی سکیورٹی ایجنسیاں کام کرتی ہے اور ایسی صورتحال میں پٹاخوں کی آواز سے کوئی افسوسناک حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ اس تعلق سے ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے جموں و کشمیر پولیس کی درخواست پر پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی پولیس نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بھی عوام سے عالمی وبا کے چلتے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی گزارش کی تھی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’رہنمایانہ اصول بیان کرنے کے باوجود جب ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو ہمیں کارروائی کرنی پڑتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ بٹہ مالو علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران پٹاخوں کے استعمال سے علاقے میں تذبذب کی کیفیت پیدا ہوئی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.