ETV Bharat / state

Fire Incidents In Kashmir گاندربل اور بمنہ میں آگ کی وارداتیں، پی ڈی ڈی عمارت سمیت دو مکان خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 5:39 PM IST

سرینگر اور گوٹلی باغ گاندربل میں آگ کی دو الگ اگ وارداتوں میں دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

fire-incidents-in-srinagar-and-ganderbal-two-building-including-pdd-building-gutted
گاندربل اور بمنہ میں آگ کی وارداتیں، پی ڈی ڈی عمارت سمیت دو مکان خاکستر

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر اور گوٹلی باغ گاندربل میں آگ کی وارداتوں میں دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کے بمنہ علاقے میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک پی ڈی ڈی عمارت سے اچانک آگ ظایر ہوگئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا، تاہم آتشزدگی کی اس واقعہ میں عمارت کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

دریں اثنا وسطی ضلع گاندربل کے گوٹلی باغ علاقے میں اتور کی صبح رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی، جس نے آناًفاناً عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رہائشی مکان کے دو کمروں میں درسگاہ بھی قائم تھا۔ان کے مطابق اوپری منزل میں گھاس کی گچیاں جمع ہونے کی وجہ سے عمارت سے آگ نمودار ہوئی تاہم پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ آئے روز کشمیر میں آگ کی واردات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آگ واردات کی اہم وجہ لاپروری ہے۔آگ کی ان واردات میں لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوجاتا ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.