ETV Bharat / state

Fire in Srinagar سرینگر کے ڈلگیٹ میں آتشزدگی، کم سے کم چھ مکانوں کو نقصان - ڈلگیٹ میں آتشزدگی

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں دیر رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے سے تقریبا 6 رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ Fire in Kunrache locality of Dalgate

سرینگر کے ڈلگیٹ میں آتشزدگی، کم سے کم چھ مکانوں کو نقصان

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 12:55 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 6 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈلگیٹ سرینگر کے کونرچی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔ ان کا کہنا تھا تاہم آگ کی اس واردات میں کم سے کم چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ six residential houses Gutted in Srinagar fire

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم چھ مکانوں کو نقصان پہنچا جن میں بعض کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ آگ کی اس واردات میں مدثر احمد ولد عبدالخالق، غلام قادر ولد محمد صدیق، غلام محمد ولد محمد عبداللہ، ظہور احمد ولد عبدالرحیم،محمد صدیق ولد غلام محمد اور تبسم مہناز دختر محمد سلیم کے رہائشی مکانوں کا نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شرع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajbagh Srinagar Blaze راج باغ سرینگر میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان، گودام اور ہوٹل کو نقصان

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ 9 دسمبر کو سری نگر کے راج باغ علاقہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکان، ہوٹل عمارت اور گودام کو نقصان پہنچا تھا جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائرمین بھی زخمی ہوئے تھے۔ جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Rajbagh Srinagar Blaze

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.