ETV Bharat / state

Fire Tenders Blood Donation : فائر ٹینڈرس نے خون کا عطیہ پیش کیا - سرینگر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ہیڈ کوارٹر، بٹہ مالو، سرینگر میں منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں درجنوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ Fire and Emergency Holds Blood Donation Camp in Srinagar

فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 6:15 PM IST

فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

سرینگر: فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے اشتراک سے فائیر اینڈ ایمر جنسی ہیڈ کوارٹر، بٹہ مالو، میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں فائر ٹینڈرز نے خون کا عطیہ پیش کرکے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔ عطیہ خون کیمپ میں سو سے زائد رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ صحت کے سینئر افسران موجود تھے۔

نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوے فائیر اینڈ ایمر جنسی کے ڈیوژنل آفیسر تصدق احمد نے کہا: ’’حادثات و ایمرجنسی خاص کر آتشزدگی کے وقت محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش پیش رہتا ہے تاہم محکمہ کے اہلکار و افسران بلڈ ڈونیشن کیمپس کے ذریعے بھی خدمت خلق میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اشتراک سے منعقد کیے گئے عطیہ خون کیمپ میں فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ پیش کرتے ہوئے خدمت خلق کے جذبہ کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں محکمہ کے دو سو کے قریب جوانوں کی جانب سے خون کا عطیہ پیش کرنے کا تخمینہ ہے جسے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے بلڈ بینک روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثات و ایمرجنسی کے وقت عطیہ کیا ہوا خون کسی مریض کی جان بچانے کا کام آ سکتا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے خون کا عطیہ پیش کرکے ذمہ دار شہری کا ثبوت دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.