ETV Bharat / state

JK Voters List جموں و کشمیر میں سات لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اندراج - نئے ووٹرس

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی مشق مکمل کر لی ہے جبکہ اس مرتبہ 7 لاکھ 72 ہزار 872 نئے ووٹرزکا اںدراج ہوا ہے جس کے بعد اب جموں و کشمیر میں کل ووٹرس کی تعداد 86 لاکھ 59 ہزار 771 ہوگئی۔ New Voters Of JK

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 6:17 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 12:15 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں حد بندی مشق مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمشن آف انڈیا نے 25 نومبر کو جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفس کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔final voting list to be published in jk today

جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفس کے مطابق جموں و کشمیر میں اس بار ووٹرس کی خصوصی سمری کی نظرثانی مشق کے دوران 7لاکھ 72ہزار 872 ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے جو کل تعداد میں تقربیاً 10.19 فیصد کا اضافہ ہے۔New Voters IN JK

جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر انیل سلگوترا کے مطابق نئے ووٹر سمری کے بعد ووٹر لسٹ میں اب جموں و کشمیر میں 83 لاکھ59 ہزار 771 ووٹرز اندارج ہوئے ہیں، جن میں سے 42 لاکھ 91 ہزار 687 مرد، 184 تیسری جنس اور 40 لاکھ 67 ہزار 900 خواتین جبکہ 184 خواجہ سرا شامل ہوئے ہیں۔"

نئے سمری میں 613 نئے پولنگ سٹیشنز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب جموں و کشمیر میں کل 11 ہزار 370 پولنگ سٹیشنز ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ الیکشن کمشن کو 11 لاکھ28 ہزار 672 اپلیکیشن قبول کیے اور صرف 12 ہزار96 ابلیکشن مسترد کیے۔جموں و کشمیر میں نئی ووٹر یعنی 18 سے19 سال کی عمر کے گروپ میں شمولیت کے 30 ہزار 1961 درخوستیں شامل ہوئیں جبکہ ووٹر ڈیلیٹ کے کل 4 لاکھ 12 ہزار 157 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 3 لاکھ58 ہزار 222 کو قبول کیا گیا جبکہ 53 ہزار 935 کو مسترد کیا گیا ہے۔جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر انیل سلگوترا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حتمی ووٹر لسٹ میں صنفی تناسب 921 سے بڑھ کر 948 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے اگست میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں ووٹرس کی نظر ثانی کے دوران 20سے 25 لاکھ نئے ووٹروں کو شامل کیا جائے گا اور اس مشق میں غیر مقامی افراد بھی اندراج کر سکتے ہیں۔اس بیان نے کے بعد جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں "درآمد" ووٹروں کو شامل کرکے انتخابی ہیٔت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: J&K Delimitation: جموں و کشمیر میں عوامی رائے کے برخلاف حدبندی کی گئی، سیاسی رہنماؤں کا بیان

واضح رہے کہ حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 24 سیٹیں ہیں جو بدستور خالی ہیں۔ پہلی بار درج فہرست قبائل کے لیے نو نشستیں رکھی گئی ہیں۔ حد بندی کمیشن نے جموں کے لیے چھ اضافی اسمبلی نشستیں اور کشمیر کے لیے ایک نشست کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے کشمیر ڈویژن میں 46 اور جموں ڈویژن کی 37 نشستیں تھیں۔

Last Updated : Nov 26, 2022, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.