ETV Bharat / state

Tourist Dies In Srinagar سرینگر کے ایک ہوٹل میں خاتون سیاح کی موت - کشمیر میں برفباری

ہلی کی ایک خاتون سیاح کی جمعہ کو سرینگر کے ایک ہوٹل میں موت واقع ہوئی۔ خاتوں کی شناخت 59 سالہ وینا آہوجا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔Female Tourist Dies In Srinagar Hotel

سرینگر کے ایک ہوٹل میں خاتون سیاح کی موت

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 3:43 PM IST

سرینگر: دہلی کی ایک خاتون سیاح کی جمعہ کو سرینگر کے ایک ہوٹل میں موت واقع ہوئی۔ خاتوں کی شناخت 59 سالہ وینا آہوجا کے طور پر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سیاح سرینگر کے سونہ واری علاقے میں قائم ایک ہوٹل میں بے ہوش پائی گئی۔اگرچہ خاتون کو فوری طور علاج و معالجے کی خاظر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں انہیں مردہ قرار دیا۔ فوت شدہ خاتون سیاح کی شناخت 59 سالہ وینا آہوجا کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے اس واقع کے حوالے سے کیس درج کر لیا ہے اور معاملے کے تعلق سے تحقیقات بھی شروع کردی ہے کہ آیا سیاح خاتون کی موت کیسے اور کن وجوہات سے ہوئی۔ ادھر وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح سے بھاری برفباری ہورہی ہے جس کے چلتے وادی کشمیر کی سیر خاص کر برفباری دیکھنے کے لئے آئے ساح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ سیاح سرینگر کے ڈل جھیل، وادی کے دیگر سیاحتی مقامات جیسے پہلگام اور گلمرگ وغیرہ میں برفباری کا بھر پور طریقے سے مزا لے رہے۔

کہیں سیاح برف ایک دوسرے پر پھینکتے نظر آرہے ہیں تو کہیں پر سیاح اپنے سیر کو یاد گار بنانے کے لیے گزارے لمحات کو اپنے کمیروں میں قید کرتے دیکھے جارہے ہیں۔ وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ سرینگر ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث جمعے کی صبح تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جاری برف باری اور کم روشنی کے پیش نظر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈاے پر جمعے کی صبح تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگرجموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر پہلے ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.