سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے ہفتے کو جموں و کشمیر میں 22 مقامات، جن میں کشمیر میں 12 اور جموں 10 مقامات شامل ہیں، پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے جعلی بندوق لائسنسز کیس کے سلسلے میں مارے گئے جس کو سال 2018 میں سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اینٹی ٹیرر سکارڈ (اے ٹی ایس) راجستھان پہلے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا تاہم بڑے پیمانے پرغیر مقامی لوگوں کو جعلی بندوق لائسنسز کی فراہمی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں: شبانہ پروازوں کا آغاز
اے ٹی ایس نے انکشاف کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور، ڈوڈہ، رام بن اور کپواڑہ میں جعلی دستاویزات پر چالیس ہزار بندوق لائسنسز فراہم کی گئی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک آئی اے ایس افسر جو اُس وقت ایک ضلع کا مجسٹریٹ تھا، نے بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو جعلی بندوق لائسنسز فراہم کی ہیں۔
یو این آئی