ETV Bharat / state

FAA Selected Candidates Protest Continues: انیسویں روز بھی فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں کا احتجاج جاری

فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے اُمیدواروں نے سری نگر اور جموں میں 19ویں روز بھی احتجاج کیا۔ FAA Selected Candidates Protest Continues in Srinagar and Jammu

FAA Selected Candidates Protest Continues: انیسویں روز بھی فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں کا احتجاج جاری
FAA Selected Candidates Protest Continues: انیسویں روز بھی فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں کا احتجاج جاری
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 9:06 PM IST

سرینگر: سب انسپکٹر بھرتیوں میں دھاندلی کے بعد ریکروٹمنٹ عمل کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی بھرتی عمل میں بھی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ FAA Selected Candidates Protest Continues in Srinagar فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے اُمیدوار سرینگر سمیت جموں میں لگاتار 19 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

انیسویں روز بھی فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں کا احتجاج جاری

مظاہرین فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ ’’ایسا کرنے سے اُمیدواروں کی برسوں کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔‘‘ Finance Accounts Assistant Selected Candidates Protest سرینگر کی پریس کالونی میں بارش کے باوجود فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے اُمیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلا ف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انیس روز سے وہ احتجاج کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انتظامیہ نے اُن کے ساتھ کوئی رابط قائم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ کامیاب قرار دیے گئے اُمیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔‘‘ FAA Selected Candidates Protest Continues on 19th Day احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ’’اگر ریکروٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی دھاندلی منظر عام پر آتی ہے تو اس صورت میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی عمل لائی جائے تاہم جو بچے محنت کرکے کامیاب قرار دیے گئے ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔‘‘

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتطامیہ فائنانس اکاونٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے اُمیدواروں کی لسٹ کو منسوخ کرنے کے بارے میں گزشتہ 19روز سے غور وغوض کر رہی ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی مثبت بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ FAA Protest Srinagar احتجاجیوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’اگر اس حوالے سے حکومت نے کوئی مثبت رویہ اختیار نہ کیا تو ہم دہلی جاکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔‘‘

واضح رہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے تقریباً بارہ سو فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر تحریری امتحانات لئے گئے جس کے بعد امسال ہی منتخب اُمیدواروں کی لسٹ منظر عام پر لائی گئی۔ Selected Candidates List of Finance Accounts Assistantاحتجاجیوں کے مطابق تقریباً 90 فیصد منتخب اُمیدواروں کے ویری فکیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: FAA Protest in Jammu: جموں میں فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امیدوارں کا احتجاج 16 ویں روز جاری

یاد رہے کہ سب انسپکٹر بھرتیوں میں دھاندلی کے بعد ریکروٹمنٹ عمل کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی بھرتی عمل میں بھی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھی: Apni Party ON FAA Aspirants: فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انصاف دیا جائے، سید بشارت بخاری

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.