سری نگر: فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے امیدوار اپنے مطالبے پر گذشتہ تین ہفتوں سے یہاں پریس کالونی میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اس سلیکشن لسٹ کو کسی بھی صورت میں منسوخ نہ کیا جائے اور حتمی سلیکشن لسٹ کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔ FAA aspirants protest
ایک امید وار نے بدھ کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس سلیکشن عمل کو منسوخ کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ 'اگر کسی عہدیدار نے اس میں کوئی غلطی کی ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے اس لسٹ کو بند کرکے ہمیں ٹارگیٹ کیوں بنایا جا رہا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب اس کو منسوخ کرنا ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ ماہ مارچ میں ایف اے اے امیداروں کا امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں 972 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ ان اسامیوں کے لئے زائد از ڈیڑھ لاکھ امیدواروں نے فارم جمع کیے تھے۔ واضح رہے کہ ایس آئی امتحانات کو منسوخ کرنے کے بعد کئی افراد نے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ سرکار اس لسٹ کو بھی منسوخ کر سکتی ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
FAA Protest in Jammu: جموں میں فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امیدوارں کا احتجاج 16 ویں روز جاری