ETV Bharat / state

وادی میں برف وباراں - کشمیر میں سردی

وادی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہورہی ہیں۔

وادی میں برف وباراں
وادی میں برف وباراں
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:54 PM IST

شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پیر کی صبح ایک بار پھر رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ کے علاوہ پیر پنچال کے آر پار پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع آبر آلود رہنے اور بیچ بیچ میں ہلکی بارشوں کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

وادی میں برف وباراں

سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلشی ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔اسی طرح پہلگام میں 6.0 ڈگری جبکہ پہاڑی ضلع کپوارہ میں منفی 2.0 ڈگری سیلش ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 7.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کپوارہ میں 4.34 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 19 اور ایک انچ برف باری درج کی گئی ہے۔

موسم کی خرابی کے پیش نظر اور برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڈ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے معطل رہی ۔لیکن سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ٹریفک کی آوجاہی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ 17نومبر کی صبح سے ہی موسم میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.