ETV Bharat / state

بلیک فنگس کوئی نیا مرض نہیں ہے، اس کا علاج ممکن ہے

کولکتہ کے اپولو اسپتال میں کووڈ آئی سی یو انچارج ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ بلیک فنگس کوئی نئی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی اس سے گھبرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔

author img

By

Published : May 23, 2021, 11:56 AM IST

exclusive interview with dr shakeel ahmed on black fungus
ڈاکٹر شکیل احمد سے خصوصی گفتگو

ڈاکٹر شکیل احمد جو کہ کولکتہ کے اپولو اسپتال میں کووڈ آئی سی یو انچارج کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر شکیل کے تاثرات کافی زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر شکیل احمد سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران ڈاکٹر شکیل احمد نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل بلیک فنگس کی وجہ سے پھیل رہی تشویش کے متعلق گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بیماری کوئی نئی بیماری نہیں ہے بلکہ بلیک فنگس پہلے سے ہی موجود تھی، تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے جاری تشویش نے لوگوں میں اس حوالے سے بھی خوف پیدا کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں بہت زیادہ غلط افواہیں یا غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن میں خاص کر ماسک کی وجہ سے اس کے پھیلاؤ کو بتایا جارہا ہے جو بلکل ہی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک اور بلیک فنگس کا آپس میں کوئی تال میل نہیں ہے بلکہ یہ ایک فنگس انفیکشن ہے جو بہت پہلے سے ہمارے درمیان موجود ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ جس مریض کو یہ لاحق ہوتا ہے اس کی وجہ سے کافی اثرات اس کے چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس بیماری کا علاج بھی ممکن ہیں لہٰذا گھرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.