ETV Bharat / state

'انڈیا نے کشمیر کے ساتھ الحاق کیا' - بی جے پی

کھادی اینڈ ولیج انڈسڑیز بورڈ کی صدر نشین ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے بی جے پی میں شامل رہنے اور کشمیر کے حساس معاملات پر ایک خصوصی انٹرویو میں کھُل کر بات چیت کی۔

حنا شفیع بھٹ
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 5:50 PM IST

Updated : Apr 1, 2019, 7:30 PM IST

ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت دیکھیں۔

حنا شفیع بھٹ

ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت دیکھیں۔

حنا شفیع بھٹ
Intro:ای ٹی وی بھارت سے بی جی پی رکن ڈاکڑ حنا بٹ کی خاص بات چیت


Body:مجھے اپنے والد اور ان کی پارٹی نیشنل کانفرنسں کے نظریات سے اختلافِ رائے تھی جس وجہ سے میں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ تھما۔کئی دہائیوں پر ریاست کے اقتدار پر براجمان رہنے کے باوجود این سی نے لوگوں سے دھوکا کیا۔ان باتوں کااظہار بی جے پی رکن اور کھادی اینڈ ولیج اینڈسڑیز بورڈ کی چیرمرسین ڈاکڑحنا شفیع بٹ نے ای ٹی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا این سی نے اپنے دور اقتدار میں ریاست کے لوگوں کو صرف سبز باغ دیکھائے۔مگر عملی طور کچھ بھی نہیں کیا سوائے جھوٹے دعووں اور وعدوں کے ۔
ایک سوال کے جواب میں حنا بٹ نے کہا کہ علحیدگی پسندوں نے یہاں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا تھا ۔مرکزی نے علحیدگی پسندوں پر جو نکیل کسی وہ اج تک کسی پارٹی نے کر کے نہیں دکھایا تھا کیونکہ انہوں نے ہمشہ سے ہی اپنے سیاسی مفاد کو ہی ملحوظ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا این اے آئی کی چھاپہ ماری اور گرفتاریاں ایسی ہی عمل میں نہیں لائی گئیں اس کے لیے تفتیش ایجنسیوں کے پاس پختہ ثبوت موجود ہیں

ریاست کی سیاست میں عورتوں کے محدود رول کے بارے جب نمائندے نے ایک سوال پوچھا تو بی جے پی رکن نے کہا کہ آگرچہ اس کے لیے کئی وجوہات کار فرما ہیں تاہم یہاں کے مقامی پارٹیوں نے بھی عورتوں کو اپنے سیاسی حق سے محروم ہی رکھا جس وجہ سے بھی یہاں کی سیاست میں خواتین کا رول کافی کم ہے۔
بات چیت کے دوران حنا شفیع نے کہا کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں اب بے جے پی نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے اور یہاں کے لوگ بنا خوف و خطر اس پارٹی کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔
ایک سوال کے ردعمل میں ان کا کہنا تھا آگرچہ 2014 میں اسمبلی انتخاب کے دوران میری ضمانت بھی ضبط ہوئی تاہم مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی پار ٹی سے جڑی ہوئی ہوں جس کے وزیر اعظم نریندر مودی جیسی بلند سوچ رکھنے والے قدآور شخص سرپرست ہے۔

بات چیت کے دوران بی جے پی رکن حنا بٹ نے مزید کہاترقی اور لوگوں کی فلاح کے لیے جو ملک میں ساٹھ سالہ کانگریس حکومت نے نہیں کیا وہ نریندرمودی نے ایک سال کے دوران کر کے دکھایا۔

نمائندے کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈاکٹر حنا بٹ نے مزید کیا



Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
Last Updated : Apr 1, 2019, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.