مرحوم نے گذشتہ برسوں کے دوران ترال کی تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، مرحوم سماجی کارکن غلام محمد کانٹرو کے والد بزرگوار تھے۔
سٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی، ٹریڈرس فیڈریشن ترال کے عہدیداران جان محمد چاڈرو، غلام حسن، اپنی پارٹی کے اوتار سنگھ، این سی کے محمد اشرف بٹ کے علاوہ ترال کی صحافی برادری نے کانٹرو خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔