ETV Bharat / state

Encounter In Nowgam سری نگر انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 9:02 PM IST

Updated : Sep 14, 2022, 10:41 PM IST

سرینگر کے مضافات نوگام علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Encounter Started in Nowgam Area Of Srinagar

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/14-September-2022/16372778_final-video.mp4
سرینگر کے نوگام علاقے میں انکوائنٹر جاری، ایک عسکریت پسند ہلاک

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر کے نوگام علاقے میں انکاونٹر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 50 آر آر اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی شام سری نگر کے نوگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ ان کے مطابق تصادم کی جگہ دو مقامی عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

سری نگر انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ نوگام سرینگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام علاقے کو محاصرے میں لے کر جوںہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

اُن کے مطابق کچھ عرصے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے ۔ اے ڈی جی پی نے مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت اعجاز رسول نجار ساکن پلوامہ اور شاہد احمد عرف ابو حمزہ ساکن ملہ پورہ بڈگام کے بطور کی۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں نے ہی 2 ستمبر 2022 کو مغربی بنگال کے ایک غیر مقامی مزدور منیر السلام پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

سری نگر انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

اُن کے مطابق دونوں ممنوع عسکریت پسند تنظیم انصار الغزوتہ الہند کے ساتھ وابستہ تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے حال ہی میں اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Last Updated : Sep 14, 2022, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.