ETV Bharat / state

Encounter in Srinagar: سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک - سری نگر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

سرینگر کے خانیار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔ Encounter in Srinagar

سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Apr 10, 2022, 11:21 AM IST

Updated : Apr 10, 2022, 2:16 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے خانیار کے بشمبرنگر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خانیار میں خفیہ اطلاع ملنے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک عمارت کا محاصرہ کر لیا اور وہاں تصادم شروع ہوا، جس میں دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ گنجان آبادی والا ہے اور تجارتی مرکز لالچوک کے قریب واقع ہے۔ Two Militant killed in Srinagar Encounter

سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Encounter: ہلاک کئے گئے عسکریت پسند شہر میں حملے کرنے آئے تھے: آئی جی پی کشمیر

پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے بشمبر نگر خانیار علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔

سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار کا کہنا ہے کہ مائسمہ میں سی آر پی ایف حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو اس تصادم میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پی وجے کمار نے مزید کہا کہ کہ جس مکان میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے اس مکان مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ گنجان آبادی والا ہے اور تجارتی مرکز لالچوک کے قریب واقع ہے۔ IGP Vijay Kumar on Srinagar Encounter

Last Updated : Apr 10, 2022, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.