سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جب لوگوں کو اپنے موبائل پر 5G ڈیٹا کی ادائیگی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو وادی کے کچھ حصوں میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ میٹر ہر جگہ لگائے جائیں گے اور ماہانہ بل اس سے کم ہوں گے جو پہلے لوگوں کو مل رہے تھے۔ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل فون ہیں اور وہ 5G ڈیٹا کے لیے ادائیگی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ "میں حیران ہوں کہ لوگوں کو بجلی کے استعمال کی ادائیگی سے کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پورے یو ٹی میں سمارٹ میٹر لگائے جائیں گے، اور لوگوں کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Why Smart Meter Installation Evoke Protests کشمیر میں خواتین اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف کیوں؟
انہوں نے کہا کہ "میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں معیاری بجلی سستی قیمت پر ملے گی۔ میں انہیں یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ اسمارٹ میٹروں کے ساتھ بجلی کے استعمال کے بل اس سے بہت کم ہوں گے جو لوگ پرانے میٹروں سے وصول کر رہے تھے۔ ایل جی نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے پاس صارفین کے ذریعہ بجلی کے حقیقی استعمال کو جانچنے کے لیے جانچ کا سامان موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے 3 سالوں میں اس سے زیادہ بجلی پیدا کی جائے گی جو گزشتہ 70 سالوں میں پیدا کی گئی تھی۔ "ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو ہموار کیا گیا ہے۔ ایل جی نے مزید کہا کہ صارفین کو 24×7 بجلی کی سپلائی ملے گی، اور سپلائی میں تب ہی رکاوٹ آئے گی جب کوئی تکنیکی خرابی یا مرمت ہو گی۔