ETV Bharat / state

One Elderly Man dies in Road Accident سڑک حادثہ میں معمر شہری ہلاک

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 3:19 PM IST

سرینگر کے بوٹہ شاہ محلہ، لال بازار میں منگل کو پیش آئے سڑک حادثہ میں معمر شہری ہلاک ہو گیا۔ Man dies During Road Accident in Srinagar

سڑک حادثہ میں معمر شہری ہلاک
سڑک حادثہ میں معمر شہری ہلاک

سرینگر: سرینگر کے لال بازار علاقے میں منگل کی صبح ایک تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شہری کو ٹکر مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ یہ سڑک حادثہ لال بازار کے بوٹہ شاہ محلہ میں پیش آیا۔ 70 year old Man Dies during Accident in Srinagar

اطلاعات کے مطابق ایک تیز نامعلوم گاڑی نے ضلع بڈگام کے رہائشی 70سالہ غلام محمدکو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے فورا بعد غلام محمد کو اسکمز اسپتال صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Man dies during Hit and run case in Srinagar

پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا، وہیں حادثہ کے بعد فرار گاڑی کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.