ETV Bharat / state

EJCC protests in Srinagar ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج - کشمیر ملازمین کا جی پی فنڈ معاملہ

ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیر کے روز پریس کالونی سرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ایک جی منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسئلہ میں مداخلت کریں۔

ejcc-protests-at-press-enclave-in-srinagar-demands-release-of-gp-funds
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 5:05 PM IST

ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر: مرکز زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جی پی فنڈ کی وقت پر واگزاری کو لیکر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اعجاز خان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس لئے سڑکوں پر آئے،کیونکہ ہمیں جی پی فنڈ وقت پر واگزار نہیں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے بچوں کی شادی خانہ آبادی، پڑھائی لکھائی اسی پر ہے جس کو دینے میں دیر کی جاتی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا اپنا پیسہ ہے جس کو ہمیں نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Land Donors Protest in Srinagar دیہی ترقی محکمہ کے چوکیدار معاوضہ سے محروم

انہوں نے کہا 'ہیمں کوئی شوق نہیں ہے احتجاج کرنے کی مگر ہمیں احتجاج کرنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔'موصوف نے کہا کہ جو ریٹائر ملازمین ہیں ان کو بھی وقت پر یہ فنڈ نہیں ملتا ہے۔احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسئلہ میں مداخلت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.