سرینگر: وادی کشمیر کے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران دو منٹوں کی خاموشی اختیار کرکے مہلوک خاتون ٹیچر رجنی بالا کو یاد کیا گیا۔ خاتون ٹیچر کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے 31 مئی کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ ہائی اسکول میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حکام نے ٹیچر کے انتقال کے دسویں دن اسکولوں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔ Targeted Killings In Jammu And Kashmir
اس دوران سرینگر کے کوٹھی باغ اسکول میں جمعرات کی صبح مارننگ اسمبلی کے دوران طلبا اور عملے نے مہلوک خاتون ٹیچر کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو رجنی بالا کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔Two Minute Silence In Memory Of Rajni Bala
انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کولگام کے گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو شریمتی رجنی بالا کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔ انہوں نے خاتون ٹیچر کے شوہر شری راج کمار کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ Two-minute Silence to Pay Tributes to Slain Teacher
یہ بھی پڑھیں: Kulgam School Name Changed: ہائی اسکول گوبال پورہ ماری گئی ٹیچر کے نام منسوب